Homeرپورٹسدنیا بھر کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری،پاک فوج ٹاپ 10...
دنیا بھر کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری،پاک فوج ٹاپ 10 میں
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا بھر کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری ہوگئی ہے جس کے مطابق پاکستانی افواج کا شمار دنیا کی دس بہترین افواج میں کیا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ویب سائٹ ’گلوبل فائر پاور‘ ہر سال افواج کی پاور انڈیکس ریٹنگ جاری کرتی ہے، 2024 کے انڈیکس میں 145 ممالک کی فوجی قوت کا جائزہ لیا گیا ہے۔رواں سال جاری ہونے والی گلوبل فائر پاور کی فہرست میں امریکا سرِ فہرست جبکہ پاکستانی افواج اس فہرست میں 9ویں نمبر پر ہیں، جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.1711 ہے۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ طاقتور افواج رکھنے والے
ممالک کی اس فہرست میں روس کا دوسرا، چین کا تیسرا اور بھارت کا چوتھا نمبر ہے جبکہ جنوبی کوریا، برطانیہ، جاپان اور ترکیہ بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوبل فائر پاور کی جاری کردہ اس فہرست میں اٹلی کا دسواں نمبر ہے جبکہ سب سے کمزور ترین افواج والے ممالک میں سرینیم 143ویں، ملڈووا 144 ویں اور بھوٹان 145ویں نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ گلوبل فائر پاور انڈیکس کے مطابق فہرست میں رینکنگ کی بنیاد 60 سے زائد عناصر کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے، جن میں ملٹری یونٹس کی تعداد، ملک کی معاشی پوزیشن اور جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل شامل ہوتے ہیں۔پانچ سال کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو گلوبل فائر پاور کی 2018 میں جاری کردہ فہرست کے مطابق پاک فوج 18ویں نمبر پر تھی، بعدازاں 2019 میں 3 درجے بہتری دیکھنے میں آئی اور پاک افواج 15 ویں نمبر پر آگئی۔ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ 2020، 2021 اور 2022 میں پاک فوج بالترتیب 15 ویں، 10 ویں اور 9 ویں نمبر پر موجود تھی تاہم سال 2023 میں 0.1694 کے پاور انڈیکس کے ساتھ اس کی رینکنگ میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ برس پاکستان فوج کا 7واں نمبر تھا۔مسلسل 5 برس تک طاقت اور صلاحیت میں بہتری کے بعد رواں سال 2 درجے تنزیلی سے پاک افواج 9ویں نمبر پر آگئی ہیں۔
Like this:
Like Loading...