متعلقہ

جمع

سیاسی جماعتوں کی انا ملک کو تقسیم کر رہی ہے

Spread the love

لاہور( وی او پی نیوز ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ آج سیاسی جماعتوں کی انا پاکستان کو تقسیم کر رہی ہے۔ اگر ملکی سالمیت کے لیے متحد ہوکر کردار ادا نہ کیا گیا تو نتائج کی ذمہ دار تمام سیاسی جماعتیں ہونگی۔اس وقت تمام سیاسی جماعتیں اپنی بقا کی جنگ لڑرہی ہیں۔جبکہ مرکزی مسلم لیگ پاکستان کی بقا کے لیے لڑرہی ہے۔ایک طرف ملک شدید مالی مسائل سے دوچار ہے تو دوسری طرف سیاست دانوں اور اداروں

میں اختیارات کی رسہ کشی جاری ہے کہ کون پاکستان کو چلائے گا۔ ملک میں اس وقت سیاسی و معاشی عدم استحکام کی صورتحال نظام کو مزید خراب کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ این اے 130 میں کارکنان اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرور اور انجنئیر حارث ڈار، ناصر محمود گھمن اور حافظ راشد محمود سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ ہم قوم میں شور نہیں شعور بیدار کرنے نکلے ہیں۔گزشتہ 76 سالوں سے ملک جس طرح نوچا گیا ہے تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ 8 فروری کو اس ملک سے مخلص اور ایماندار قیادت کو ووٹ دیکر ایوان میں پہنچائیں