متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

مخلوط حکومت بنی تو پیپلز پارٹی تحریک انصاف کا ساتھ دے گی یا (ن) لیگ کا ۔۔۔؟ بلاول نے واضح الفاظ میں بتا دیا

Spread the love

 کراچی ( وی او پی نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےبرطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ مخلوط حکومت بنی تو پی ٹی آئی یا (ن) لیگ میں سے کسی کا ساتھ نہیں دوں گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کردار سے پہلے سے مایوس تھا، نواز شریف کے کردار سے سخت مایوس ہوں۔ اس لیے آج کل ہمارے فاصلے کافی واضح ہیں، اگر نواز شریف کو

file photo

پرانی سیاست کرنی ہے تو میں ان کا ساتھ نہیں دے سکتا۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہمارا خیال تھا لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی لیکن یہ ہمیشہ مسئلہ رہا ہے، میری نظر میں بانی پی ٹی آئی، نواز شریف پرانی سیاست کرنا چاہتے ہیں، وہی سیاست کرنا چاہتے ہیں جو ہم نے بار بار ناکام ہوتے دیکھی ہے۔  ہم ایک نئی سوچ اور جذبے کے ساتھ ملکی نظام کو بہتری کی جانب لے جانا چاہتے ہیں، یہ لوگ جمہوریت اور ریاست کو اپنی ذاتی انا کی وجہ سے نقصان پہنچاتے ہیں۔ آزاد امیدواروں کی اکثریت پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نہیں ہیں، پنجاب میں ایسے لوگ ہیں جو (ن) لیگ کے مخالف ہیں اور آزاد ہیں، بہت سے آزاد امیدوار پہلے پی ٹی آئی یا پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے۔ انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کو آزاد امیدواروں کا ساتھ مل سکتا ہے، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں مہم چلا رہی ہے، جلسے کیے ہیں، ہم انتخابات اور جمہوریت کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، ابھی تو شروعات ہے آگے چل کر بہت کام کریں گے۔