Saturday, September 14, 2024
Homeرپورٹسپیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی  

پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی  

کراچی ( وی او پی نیوز ) کراچی سے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نو منتخب رکن سندھ  اسمبلی اعجاز سواتی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہوگئے۔اعجاز سواتی نے ویڈیو بیان جاری کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اعجاز سواتی کے پارٹی

میں شامل ہونے سے پیپلز پارٹی کو بڑی کامیابی مل گئی، اعجاز سواتی پی ایس 88 ملیر سے پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے ہیں۔نو منتخب رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ حلقے کے عوام، دوستوں اور ترقی خوشحالی کیلئے پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔امید ہے کہ پیپلز پارٹی حقیقی طور پر حلقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی، غیر مشروط طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہورہا ہوں۔اعجاز سواتی کی شمولیت سے سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی ارکان کی تعداد 86 ہوجائے گی، آزاد رکن ممتاز جکھرانی پہلے ہی پیپلز پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments