اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں پہلی ہی تقریر کے دوران زبان پھسل گئی۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت

ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی نے 201 ووٹ دیکر شہباز شریف کو ملک کا 24 واں وزیراعظم منتخب کیا۔وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ضمایت کرنے پر اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا تاہم اسی دوران ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوں جنہوں نے انہیں اپوزیشن لیڈر منتخب کیا ہے۔