اصل سائفر کہاں موجود ہے ۔۔؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بتا دیا

Spread the love

راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) اصل سائفر کہاں موجود ہے ۔۔؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بتا دیا۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اصل سائفر دفتر خارجہ میں موجود ہے، ہمیں پیرا فریز کاپی دی گئی تھی ۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر گم ہوا تو وزیراعظم اپنے آفس کا چوکیدار نہیں ہوتا، وزیراعظم آفس کے کچھ

file photo

سیکیورٹی پروٹوکول ہوتے ہیں۔ ڈونلڈ لو کے بیان پر دوبارہ انکوائری کروائی جائے، امریکی سفیر ملنے جیل نہیں آئے، امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی تو ڈونلڈ لو کے بیان اور امریکی سفارتخانہ کے کردار پر بات کروں گا۔ 9 مئی واقعات کی تحقیقات اور 8 فروری کے انتخابات کیلئے الگ الگ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، 9 مئی کو بنیاد بنا کر ایک سیاسی جماعت کو ختم کیا جارہا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے باعث صدر اور سینیٹ الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں، مجھے جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں مگر باقی لوگوں کو رہا کردیا جائے۔ عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر اور شیر افضل مروت کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کیا ہے، پنجاب میں 40 ایم پی ایز کے فارورڈ بلاک سے متعلق علم نہیں۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: