Homeتازہ ترینعدالتوں سے مینڈیٹ واپس نہ ملا تو تحریک انصاف کیا کرے گی...
عدالتوں سے مینڈیٹ واپس نہ ملا تو تحریک انصاف کیا کرے گی ۔۔؟اہم انکشاف سامنے آ گیا
صوابی ( وی او پی نیوز ) مینڈیٹ واپس نہ ملا تو تحریک انصاف کیا کرے گی ۔۔؟ اس حوالے سے اہم انکشاف سامنے آ یا ہے ۔سینئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت کو کسی صورت چلنے نہیں دیں گے۔یہ بات سینئر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ان کا کہنا
ہے کہ الیکشن میں تحریکِ انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، امریکا کے صدر نے خط میں ان کو مبارک باد نہیں دی۔اس طرح کی حکومت کبھی نہیں چلے گی، یہ حکومت زیادہ سے زیادہ 6 مہینے بھی چلی تو بڑی بات ہو گی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارے مینڈیٹ کو چھیننے کے لیے ہر حربہ اور ہر طریقہ استعمال کیا گیا۔
Like this:
Like Loading...