متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

امریکی سفارتخانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

Spread the love

راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی، وفد کی مجرم ظاہر جعفر سےملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ روم میں کرائی گئی۔”جیو نیوز ” کے مطابق جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ

file photo

حنیف اور نوید غازی شامل تھے، 30 منٹ ملاقات کے بعد امریکی سفارتخانےکا وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔یاد رہے کہ مجرم ظاہر جعفر سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد قید ہے۔نور مقدم کو قتل کرنے والا ظاہر جعفر امریکی شہریت بھی رکھتا ہے جس نے اپنی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔