spot_img

ذات صلة

جمع

برطانوی مسلمان فیاض ترین افراد میں شامل ، سالانہ کتنے عطیات دیتے ہیں ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )برطانیہ کے مسلمان فیاضی میں مقامی آبادی سے آگے نکل گئے اورملک کے فیاض ترین افراد میں شامل ہوگئے۔برطانوی میڈیا نے تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ برطانوی مسلمان دیگر افراد سے سالانہ 4 گنا زائد عطیات دیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مقامی آبادی کے افراد نے 165 پاؤنڈ کے عطیات دیے جبکہ

مسلمانوں نے 708 پاؤنڈ کے عطیات دیے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 75 ہزار سے 1 لاکھ پاؤنڈ کمانے والے سب سے زیادہ چیرٹی دیتے ہیں۔ برطانیہ میں مسلمان بڑی مقدار پاؤنڈز عطیہ کرتے ہیں،61 فیصد مسلمان زکوٰۃ مسلم چیرٹیز اور 14 فیصد سیکولر تنظیموں کو دیتے ہیں۔ عالمی سطح پر عطیات دینے والوں میں 48 فیصد مسلمان ہیں جبکہ برطانیہ میں یہ شرح 85 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق تحقیق 3 ہزار افراد سے کی گئی، جن میں مسلمانوں کی تعداد 1 ہزار تھی۔

spot_imgspot_img