متعلقہ

جمع

عمران خان ڈیل کرلیں تو رہا ہوجائیں گے

Spread the love

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا کہ آئین کی بحالی کیلئے جمعہ سے ملک گیر تحریک شروع کررہے ہیں، یہ تحریک آئین کی سربلندی اور سرفرازی کیلئے چلائی جارہی ہے، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکلاء اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، وکلاء آئین کے سب سے بڑے سپاہی ہیں وہ ہمیشہ آئین کی

سربلندی کیلئے کام کریں گے، پارٹی کے اندرونی اختلافات تحریک کے دوران مسئلہ بنیں گے، پارٹی چیئرمین پابند سلاسل ہیں ان کی طرف سے واضح پیغامات نہیں مل پاتے،عمران خان ڈیل کرلیں تو رہا ہوجائیں گے مگر انہیں سیاسی نقصان پہنچے گا، عمران خان جب تک سیاست میں فوج کی مداخلت کیخلاف رہیں گے لوگوں میں مزید ہردلعزیز ہوں گے، ہائبرڈ نظام بنا کر ملک نہیں چلایا جاسکتا، عدلیہ اس وقت مکمل طور پر اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں  وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے بھی شرکت کی۔