کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)ممتاز کاروباری شخصیت عارف حبیب نے وزیر اعظم اور آرمی چیف کو کیا تجاویز دیں ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔ عارف حبیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہاتھ ملانے کی تجویز دیدی ۔ کراچی میں وزیراعظم شہباز شریف نے تاجر برادری سے گفتگو کی‘ اس موقع پرعارف حبیب نے کہا کہ آپ نے سٹاک مارکیٹ کو ریکارڈ سطح پر پہنچایا ہے۔آپ نے پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں سے ہاتھ ملایا، میں چاہتا ہوں آپ دو ہاتھ اور ملائیں ایک ہاتھ آپ بھارت سمیت پڑوسیوں سے ملائیں اور دوسرا ہاتھ آپ اڈیالہ کے باسیوں سے ملائیں۔
