لاہور (نیوز ڈیک) ایف آئی اے نے لیسکو کے مزید 10 کروڑ بجلی یونٹ کی خورد برد پکڑ لی، لیسکو نے ایک سال کے دوران مجموعی 92کروڑ یونٹ عوام سے اووربلنگ کے ذریعے سے چارج کئے ، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں سے بھی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے، 82 کروڑ یونٹ اوور بلنگ کی دستاویزات ایف آئی اے نے قبضے میں
لی تھیں، ریکارڈ کی چھان بین کے دوران مزید 10کروڑ یونٹ اووربلنگ کے ثبوت ملے۔”جنگ ” کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید بڑے افسران کی گرفتاریاں متوقع ہیں، ایف آئی اے نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو طلب کیا جو سوالات کا ٹھوس جوابات نہ دے سکے ،واضح رہے چند روز قبل ایف آئی اے نے لیسکو افسران کو طلب کیا جنہوں نے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔