متعلقہ

جمع

تحریک انصاف نے سانحہ 9مئی کا ذمہ دار اہم شخصیت کو قرار دیدیا

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے 9 مئی کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ 9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈراما ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ 9 مئی واقعے کو پی ٹی آئی کو دبانے کےلیے استعمال کیا گیا۔ ہم نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل

کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اسد قیصر نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کیا ملک میں آئین معطل ہے؟ کیا یہ ملک آزاد ہے یا یہاں مارشل لاء لگا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں آپ کی پارٹی کا چیئرمین ہے، جرأت کریں اور ہماری جماعت کے لوگوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرائیں۔ اس وقت ملک کے 3 وزرائے اعظم ہیں، جن میں ایک شہباز شریف، دوسرا اسحاق ڈار اور تیسرا محسن نقوی ہے۔ سارا اختیار محسن نقوی کے پاس ہے، وہی اقتدار کی طاقت کا سرچشمہ ہے۔”جنگ ” کے مطابق انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی خریداری کے معاملے پر بحث کےلیے دن مقرر کیا جائے۔ کیا وجہ ہے کہ ہمیں جلسے کرنے سے روکا جارہا ہے؟ پوچھتا ہوں کس قانون کے تحت ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی۔دوران خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کراچی سے منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی کو مسترد شدہ قرار دیا، ان ریمارکس پر ایم کیو ایم ارکان نے احتجاج کیا۔