راولپنڈی (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ سیاست 2 ماہ میں اپنا رنگ دکھائے گی ،بانی پی ٹی آئی سمیت کسی پی ٹی
آئی رہنما سے رابطہ نہیں۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مذاکرات پر شبلی فراز ہی کچھ کہہ سکتے ہیں ، پاکستان کے آئین میں نائب وزیرِ اعظم کی کوئی گنجائش نہیں۔