spot_img

ذات صلة

جمع

پنجاب میں کتنے لاکھ لڑکیوں کی جہیز نہ ہونے کی وجہ سے شادیاں نہیں ہو سکیں ؟ جانیے

لاہور ( وی او پی نیوز ) پنجاب اسمبلی میں جہیز نہ ہونے کی وجہ سے 1 کروڑ 35 لاکھ لڑکیوں کی شادیاں نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی احسن رضا خان نے کہا کہ بھارت نے جہیز لینے اور دینے کو جرم قرار دینے کا قانون پاس کرلیا ہے۔شہباز شریف نے ون ڈش کی پابندی لگائی، جس سے غریب بچیوں کی شادیاں ہوئیں۔ جہیز

میں گاڑیاں دینے کے چکر میں غریب خودکشی پر مجبور ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ جہیز اور نمود و نمائش پر پابندی لگائی جائے۔”جنگ ” کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ وراثت کا قانون موجود ہے، بیٹی کا حصہ وراثت میں ملتا ہے، 32 ہزار روپے والا بچی کو اسکول میں داخل کرائے یا جہیز اکٹھا کرے گا۔بیٹی کی پیدائش پر بات ڈپریشن کا شکار ہوکر خودکشی کرلیتا ہے، 1 کروڑ 35 لاکھ لڑکیاں شادی نہ ہونے پر گھر وں میں بیٹھی ہیں۔وزیر بیت المال و سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے جہیز کو لعنت قرار دیا اور کہا کہ ہم قانون بناکر جہیز جیسے ناسور سے معاشرے کو پاک بنائیں گے۔ جہیز کے خلاف انقلابی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے، محکمہ ایسا قانون لائے گا کہ بیٹیوں کو جہیز جیسے مسائل کا سامنا نہیں رہے گا۔

spot_imgspot_img