نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر سائمن ڈول نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سائمن ڈول نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی پر تنقید کی تو قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ میں نے آئی پی ایل 2024ء کے ایڈیشن کے آغاز میں ویرات کوہلی کے سٹرائیک ریٹ پر تنقید کی تھی جس کے بعد اُنہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر ان کا سٹرائیک ریٹ 154.70 تھا۔ میں ویرات کوہلی کی اچھی کارکردگی کی بہت تعریف بھی کرتا ہوں لیکن اگر کہیں مجھے کچھ کمی نظر آئی اور میں نے تھوڑی تنقید کردی تو مجھے قتل کی دھمکیاں تک ملنے لگیں جو کہ بہت شرم کی بات ہے۔