متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

سورج کی تیز تپش سے کینسر پھیلنے کا انکشاف

Spread the love

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں سورج کی تیز تپش سے جلدکا کینسر پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق سرطان کی تحقیق کرنے والے ادارے کینسر چیریٹی نے برطانیہ میں بسنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سورج کی تیز شعاعیں جلدی کینسر (میلانوما ) کا سبب بن رہی ہیں۔ کینسر ریسرچ یوکے کی جانب سے یہ

خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک 20ہزار 800کیس سامنے آسکتے ہیں،جو 2020اور 2022کے درمیان سالانہ اوسط 19ہزار 300سے زیادہ ہے۔ کینسر ریسرچ یوکے کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ 2009اور 2019کے درمیان کینسر کی شرح میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ہوا ہے۔ میلانوما کے تقریباً 17ہزار کیس ہر سال روکے جا سکتے ہیں، جن میں سے تقریباً 10میں سے 9بہت زیادہ الٹرا وائلٹ تابکاری کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ جلدی سرطان کے سب سے زیادہ کیس عمر رسیدہ افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 25سے 49سال کی عمر میں بھی کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔