اسلام آباد ( وی او پی نویز ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کنفیوژن کیوں پیدا ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی۔ ” جنگ ” کے مطابق ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق پرائم منسٹر کو بھیجی گئی سمری وزارت خزانہ سے آئی تھی، جس میں اعداد و شمار گزشتہ نظر ثانی کے تھے۔ 15 مئی کو عوام کو دیا گیا ریلیف 15 روپے سے زائد تھا، سمری کی
منظوری کے ساتھ ہی وزیراعظم شہباز شریف نے اعداد و شمار کی دوبارہ تصدیق کا کہا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے سے زیادہ کمی پر وزارت خزانہ کو غلطی کا احساس ہوا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے غلطی کا احساس ہونے پر وزیراعظم آفس سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے دوبارہ تصحیح شدہ سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی گئی۔