کراچی ( وی او پی نیوز ) ملک کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہزاروں غیر قانونی گیس کنکشنز منقطع کر دیے گئے۔کراچی، حیدر آباد، نواب شاہ، لاڑکانہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سوئی سدرن نے آپریشن کیا جبکہ کوئٹہ، ڈیرہ اللّٰہ یار، مستونگ اور پشین میں بھی چھاپے مارے گئے۔سوئی سدرن کے اعلامیے کے مطابق
7500 سے زائد غیر قانونی گیس کنکشنز منقطع کر دیے گئے ہیں اور گیس چوری میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 10 ہوٹل، بیکرز، پکوان سینٹرز، اسپتال اور دیگر چھوٹے کاروباری مراکز پر چھاپے مارے گئے۔