متعلقہ

جمع

جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ

لاہور ( ایس ایم ایس  )صوبائی دارالحکومت میں جرمن...

دسمبر میں” بریک تھرو “کا امکان ہے

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی  حیدر شیرازی نےکہا  ہےکہ...

پا ک ،بھارت ٹاکرے میں چلنے والے اشتہارات کتنے مہنگے تھے، فی سیکنڈ کیا چارجز وصول کیے گئے ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں

Spread the love

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پا ک ،بھارت ٹاکرے میں چلنے والے اشتہارات کتنے مہنگے تھے، فی سیکنڈ کیا چارجز وصول کیے گئے ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاک ،بھارت کرکٹ میچ ہمیشہ سے دنیائے کرکٹ کا ایک دلچسپ اور ہنگامہ خیز مقابلہ ہوتا ہے، جسے ٹی وی سکرینز پر شائقین کی ریکارڈ تعداد دیکھتی ہے، چنانچہ پاک، بھارت میچ کے دوران ٹی وی اشتہارات کی قیمت بھی آسمان کو چھونے لگتی ہے۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ بھارتی اخبار انڈیا ٹائمز کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ 2024 میں

گزشتہ روز ہونے والے پاک، بھارت ٹاکرے میں اشتہارات کی قیمت 4ہزار 800ڈالرز (تقریباً 13لاکھ 51ہزار پاکستانی روپے)فی سیکنڈ رہی۔
رپورٹ کے مطابق پاک، بھارت میچ ورلڈ کپ کے اس سب سے بڑے مقابلے میں 10سیکنڈ کے اشتہار کے 48ہزار ڈالرز (تقریباً 1کروڑ 35لاکھ16ہزار روپے) وصول کیے گئے۔ واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 6رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر کر دیا ہے۔ اب پاکستانی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں موجود رہنا حسب روایت ’اگر مگر‘ کا شکار ہو چکا ہے۔ اگر امریکہ اپنے آئندہ دونوں میچ ، جو بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف ہیں، ہار جاتا ہے تو پاکستانی کے اگلے مرحلے میں جانے کا امکان ہو سکتا ہے۔