لاہور (وی او پی نیوز ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی موٹر برانچ نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی مد میں نادہندگان پر عائد جرمانہ معاف کر دیا جس سے لاہور سمیت پنجاب
بھر کے عوام کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق اس وقت صرف لاہور کی ساڑھے چار لاکھ گاڑیوں کے مالکان ٹوکن ٹیکس کی مد میں نادہندہ ہیں جن پر ٹوکن ٹیکس کا 100فیصد جرمانہ عائد ہے تاہم جو نادہندگان 30جون تک اپنا ٹوکن ٹیکس ادا کر دیں گے ان کو جرمانہ معاف کر دیا جائے گا ۔