اسلام آباد ( وی او پی نیوز )چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران بڑا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کہا ہے کہ 5 جولائی کو ہم اپنے پیٹرول پمپس بند کر دیں گے۔ دنیا میں کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ نقصان میں پمپس چلائے جائیں، ڈبل ٹیکسیشن تو دنیا میں کہیں نہیں ہوتی۔ آج ہم ایک اہم مسئلے پر وزیر خزانہ سے ملے، ہم پر ایڈوانس ٹیکس کے نام سے 0.5 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے، پہلے سے ہمارا مارجن کم ہے جس کی وجہ سے ہم پریشان ہیں۔
عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیکس لگایا جائے گا تو ہمارے پمپس بند ہو جائیں گے، ہم نے وزارت خزانہ سے کہا کہ ہمیں دیگر شعبوں کی طرح ڈیل نہ کیا جائے، اگر ہمارا کاروبار ختم ہو گا تو ہم سخت سے سخت قدم اٹھائیں گے۔چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایران سے تیل اسمگل ہو رہا ہے، ہماری سنوائی نہیں ہو رہی، ہم نے ہر ادارے سے رجوع کیا کسی نے بات نہیں سنی۔ چاہتے ہیں ایران سے معاہدہ کر لیا جائے اور ایرانی تیل پر ٹیکس لگائیں، اسمگلنگ روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
Like this:
Like Loading...