spot_img

ذات صلة

جمع

سر کاری ملازمت کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر آ گئی

اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک )سر کاری ملازمت کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر آ گئی

  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتوں ا ور ذیلی اداروں میں ملازمت کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1 سے 19 کی 346 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر د یئے ۔ این او سی 6 ماہ کیلئے کا رآمد ہوگا۔ این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کیے گئے ۔

 “جنگ ” کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری این او سیز کے اجراء کے آفس میمورنڈمز کے مطابق وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول میں گریڈ 1 سے 15 کی 247، دفاع ڈویژن میں گریڈ 1 سے 15 کی 68، فیڈرل گو رنمنٹ ٹی بی سنٹر راولپنڈی وزارتِ قومی صحت کی 6، وزارتِ دفاع کے تحت جونیئر سویلین سیکیورٹی افسر کی 2، کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل آرکائیوز آف پاکستان میں 9، اسسٹنٹ سیکرٹری وائلڈ لائف گریڈ 17 کی ایک، سٹیسٹیکل آفیسر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کی ایک، ڈپٹی ڈائریکٹر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کی ایک، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں ڈائریکٹر کی ایک اور سٹاف ویلفیئر آفیسر کی ایک، میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کراچی میں گریڈ 16 سے 19 کی 8 اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آئی سی ٹی میں ویٹرنری افسر کی ایک خالی اسامی پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے

spot_imgspot_img