اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) صدر مملکت آصف علی زرداری 3دن لاہور میں گزاریں گے، اس دوران اہم ملاقاتوں اور فیصلوں کا امکان ہے۔صدر مملکت اہم دورے پر کل لاہور پہنچیں گے۔ صدر مملکت کا لاہور میں 3 دن کا قیام متوقع ہے۔”جیو نیوز ” نے ذرائع پیپلز پارٹی کے حوالے سے بتایا کہ صدر آصف علی
زرداری پروفیسر وارث میر کی برسی پر منعقدہ سیمینار میں شریک ہوں گے۔ اپنے دورہ لاہور کے دوران آصف علی زرداری پنجاب اسمبلی میں پی پی کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے۔ پی پی کے شریک چیئرمین اس دوران پارٹی کے صوبائی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ لیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت دورہ لاہور کے دوران گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے بھی ملیں گے۔