لاہور (پ ر) صوفی مجلس عمل کے چیئرمین پیر محمود فریدالدین کی زیرصدارت تنظیم کے اجلاس میں صوفی ازم کے حوالے سے بہترین خدمات سرانجام دینے والےمعروف سکالر ڈاکٹر سعادت علی اسد کو صوفی مجلس عمل کا مرکزی صدر منتخب کیاگیا،اس موقع پر صوفی مجلس عمل کے سربراہ پیر محمود فریدالدین نےاعتماد کااظہارکرتےہوئےکہا کہ ڈاکٹر سعادت علی اسد ملک میں انتہاپسندسوچ کا خاتمہ اور امن وبھائی چارہ کوفروغ دینے کیلئے صوفی مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے فعال کردار ادا کریں گے ،صوفی مجلس عمل کیساتھ ملکراستحکام پاکستان کیلئے عملی جدوجہد کریں گے اور اولیائےکرام کی تعلیمات کواجاگرکریں گے ۔
اس موقع پرڈاکٹر سعادت علی اسد نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر سےمثبت اور صوفی سوچ رکھنے والوں کو صوفی مجلس عمل کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گےاوراتحاد امت کیلئے اپنا کرداراداکریں گے صوفیاء کی فکراورقرآنی تعلیمات سے ملک میں محبت اور رواداری کی سوچ کو اجاگر کیا جائے گا۔
Like this:
Like Loading...