متعلقہ

جمع

لطیف کھوسہ نے 26نومبر کے 2ملزمان کے نام بتا دیئے

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

کیا گولیوں، ڈنڈوں سے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔۔۔؟

تحریر: طیبہ بخاری ایک نوجوان افسر نے موجودہ حالات پہ...

حکومتی ادارے روزانہ کتنے ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں؟اہم انکشاف

 کراچی ( ایس ایم ایس ) حکومتی ادارے روزانہ...

خواتین وزیراعظم بننا چاہیں تو ایک نہیں 2 بار بن سکتی ہیں

لیاری ( ایس ایم ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی...

آئی پی پیز کے کتنے پلانٹس ہیں جو کام کیے بغیر کروڑوں روپے لے گئے ؟اہم تفصیلات جانیے

Spread the love

لاہور ( نیوز ڈیسک ) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو سستی بجلی دے اس سے بجلی لیں، حکومت کا کام نہیں کہ کاروبار کرے۔2 پلانٹس دگنی قیمت پر لگائے گئے اور ایسے 3 پلانٹس ہیں جو کام کیے بغیر کروڑوں روپے لے گئے۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کا فارنزک آڈٹ

کرایا جائے، ہم ان 40 آئی پی پیز کمپنیوں کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔” جنگ ” کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ہم عوام کو کہتے ہیں ہمارے ساتھ پٹیشنز سائن کریں، اگر حکومت ہماری سن لیتی تو ہم سپریم کورٹ نہ جاتے۔ آج تمام چیمبرز کی طرف سے  یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں عوام کے پاس پیسہ ہو گا تو کاروبار ہو گا۔ کپیسٹی پیمنٹ کے نام پر بغیر بجلی بنائے یہ اتنا پیسہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کے کسی شہر میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، مہنگائی کہاں کنٹرول ہو رہی ہے، مانیٹری پالیسی کی سمجھ نہیں آرہی۔