متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

بجلی کی لاگت 9 روپے تو 60، 70 روپے فی یونٹ کیسے آ رہے ہیں؟ گوہر اعجاز نے پھر سوال اٹھا دیا

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے اسلام آباد سے جاری ہونیوالے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسہ رہی ہے، اسکے باوجود 40، 60 اور 70 روپے فی یونٹ بجلی پر کیسے آ رہے ہیں؟ جولائی میں بجلی کی اوسط پیداوار 20

ہزار میگاواٹ رہی ہے۔ اس دوران 35 فیصد بجلی ہائیڈل ذرائع سے پیدا کی گئی۔”جنگ ” کے مطابق انہوں نے کہا کہ بنیادی مسئلہ اس کیپسٹی پیمنٹس کا ہے جو بغیر بجلی پیدا کیے ادا کی جا رہی ہے۔ کیپسٹی چارجز کی وجہ سے بجلی کے تمام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کا 14 روپے فی یونٹ ریلیف فراہم کرنے کا اعلان قابل تحسین ہے۔ وفاقی حکومت بجلی کے تمام صارفین سے انصاف کرے۔