متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

لڑکیاں بااختیار ہونگی تو خاندان بااختیار ہونگے

Spread the love

 لاہور ( وی او پی نیوز ) پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد،سیمینار میں چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ اور آئی ایم دی کوڈ کی سی ای او لیڈی میریم کی خصوصی شرکت،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن خواتین کو باصلاحیت بنانے متعلق آگاہی،پنجاب یونیورسٹی کے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ میں” آئی ایم دی کوڈ پاکستان” چیپٹر کی تقریب رونمائی کی گئی ، تقریب کے ذریعے پاکستان میں imtheCode اقدام کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاپاکستان میں ڈیجیٹل خواندگی اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کو ڈیجیٹل خواندگی اور کوڈنگ کی مہارتوں کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔تعلیمی اداروں اور کام کرنے کی جگہوں پر خواتین کا تحفظ مریم نواز کی ترجیح ہے۔آئی ایم کوڈ کے ساتھ ملکر طالبات کو انکے حقوق سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے گی۔لڑکیاں بااختیار ہونگی تو خاندان بااختیار ہونگے۔تقریب میں پنجاب یونیورسٹی کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔آئی ایم دی کوڈ کی سی ای او لیڈی میریم جمے نے تقریب میں شرکت کی

۔سی ای او آئی ایم کوڈ لیڈی میریم نے اپنے خطاب میں کہاپاکستان میں نوجوان خواتین کا جوش اور جذبہ لائق تحسین ہے۔ تعلیمی ادارے ہوں یا ورکنگ پلیس اور ہر جگہ میں خواتین نمایاں عہدوں پر کام کر رہی ہیں۔ یہ میرے لیے بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے۔ ہم پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر قسم کی آگاہی اور تعاون کے لیے تیار ہیں۔