فیصل آباد ( ایس ایم ایس )سابق نگران وفاقی وزیر تجارت اور چیف پیٹرن اپٹما گوہر اعجاز کا ایک اور حیران کر دینے والا بیان سامنے آ گیا ۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 50 فیصد انڈسٹری بند ہونے کی وجہ مہنگی بجلی ہے۔ 14 سال تجربے کے بعد کہہ رہا ہوں ان حالات میں صنعت چل ہی نہیں سکتی۔ فیصل آباد میں 25 لاکھ صنعتی مزدور ہیں، کس قدر بےروزگاری کا سیلاب ہے۔
