سیالکوٹ ( وی او پی نیوز ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 22 اگست کے جلسہ منسوخی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔”جنگ ” کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 22 اگست کے جلسے کی منسوخی کی پیشکش کی تھی۔ پی ٹی آئی قیادت کی جلسہ منسوخی کی پیشکش پر ہی صبح 7 بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت کاری کی گئی۔ بات کیونکہ جلسہ منسوخ کرنے کی تھی، اس لیے انتظامیہ کو اس پر کیا اعتراض ہوسکتا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اعظم سواتی کے درمیان ہونے والی گفتگو جلد یا بدیر سامنے آہی جائے گی۔پتہ چل جائے گا کہ اعظم سواتی نے کیا کہا اور بانی پی ٹی آئی نے کیا جواب دیا؟ کیا یقین دہانیاں کروائی گئیں؟ کیوں شادیانے بجائے گئے۔ اگر 22 اگست کا جلسہ کامیاب ہونے کی امید ہوتی تو بانی پی ٹی آئی کبھی ملتوی نہ کرتے۔
Like this:
Like Loading...