متعلقہ

جمع

جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ

لاہور ( ایس ایم ایس  )صوبائی دارالحکومت میں جرمن...

دسمبر میں” بریک تھرو “کا امکان ہے

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی  حیدر شیرازی نےکہا  ہےکہ...

قازقستان کی مسلح افواج کے فرسٹ نائب وزیر دفاع اورچیف آف جنرل سٹاف کا دورہ پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے اہم ملاقات

Spread the love

راولپنڈی( وی او پی نیوز ) قازقستان کی مسلح افواج کے فرسٹ نائب وزیر دفاع اورچیف آف جنرل سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ ، جو کہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امو رکے علاوہ تزویراتی تعلقات کو مربوط بنانے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال خصوصاً افغانستان کے موجودہ

حالات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کی نوعیت اور دائرہ کار کو وسیع کرنے کے اقدامات اوردونوں برادر ممالک کے درمیان سیکیورٹی روابط اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا علاقائی امن و سلامتی میں پاکستان کے تعمیری کردار کا اعتراف کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ نے دو طرفہ سیکیورٹی تعاون بالخصو ص فوجی مشقوں اور باہمی تبادلوں سمیت برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک خصوصاً قازقستان کے ساتھ دوطرفہ فوجی تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے ۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ کو مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے “گارڈ آف آنر” پیش کیا۔