متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

ملک میں کورونا کے حوالے سے تمام پابندیاں ختم

Spread the love

وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج این سی او سی اجلاس میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور عائد کورونا پابندیاں ختم کی گئیں۔شادی،انڈور ڈائننگ سمیت مارکیٹوں میں عائد پابندیاں بھی اٹھالی گئی ہیں ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل

کمی آ رہی ہے، 70 فیصد افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے۔پاکستان کورونا فری ہونے کے قریب ہے، وباء ختم نہیں ہوئی، ختم ہونے کے مراحل میں ہے۔ انتہائی تشویشناک حالت کے مریضوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 493 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 1 ہزار 3 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 317 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 120 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 17 ہزار 512 زیرِ علاج مریضوں میں سے 567 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 72 ہزار 291 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔