اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )پی آئی اے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے چین کے شہر کاشغر کے لیے خصوصی کارگو چارٹر پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔
پی آئی اے پاکستان کی پہلی ایئر لائن ہے جو کاشغر کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ کاشغر کے لیے 10 خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔رواں ماہ کے آخر تک جاری رہنے والی ان پروازوں کے لیے ایئر بس طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ان چارٹر پروازوں سے برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ہو گی جبکہ پی آئی اے کو اضافی ریونیو حاصل ہو گا۔