اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) سابق وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے استعفیٰ کی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔عمران خان کے استعفے کی تصویر ان کی جماعت پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی۔عمران خان نے تحریکِ انصاف کے لیٹر ہیڈ پر تاریخ کے ساتھ اپنا استعفیٰ اسپیکر کے
نام لکھا۔جنابِ اسپیکر، میں عمران خان ولدیت اکرام اللہ خان نیازی پارلیمنٹری پارٹی پاکستان تحریکِ انصاف سے پاکستان کی قومی اسمبلی کا رکن ہوں۔میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دیتا ہوں، التماس ہے کہ بطور ایم این اے میرا استعفیٰ قبول کیا جائے۔
پاکستان زندہ باد،