متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

سری لنکادیوالیہ ہوگیا ، ایمرجنسی نافذ ، عوام کا صدر کے گھر کے باہر احتجاج

Spread the love

کولمبو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سری لنکا کی حکومت نے ملک دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ سری لنکا نے اپنے تمام بیرونی قرضوں سے نادہندہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ سری لنکن حکومت نے ملک میں جاری احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔ معاشی بحران سے دوچار

سری لنکا میں گزشتہ دنوں عوام نے صدر کے گھر کے باہر احتجاج کیا جو پرتشدد صورت اختیار کر گیا۔ملک میں پرتشدد احتجاج کے باعث ایمرجنسی کے بعد فوج کو تعینات کردیا گیا تھا اور اسے بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے اختیارات بھی سونپ دیئے گئے تھے۔سری لنکا شدید معاشی بحران سے دوچار تھا، حکومت کے پاس تیل کی درآمد کے لیے غیر ملکی کرنسی کا بحران تھا جبکہ تیل کے بحران کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید قلت کا بھی سامنا رہا۔