spot_img

ذات صلة

جمع

بینکوں کو 22 کروڑ 48 لاکھ روپے ادا کئے جائیں : بینکنگ محتسب

اسلام آباد ( کامرس نیوز ) بینکنگ محتسب نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بینک صارفین کی شکایات سن کر بینکوں کو 22 کروڑ 48 لاکھ روپے ادائیگی کے احکامات صادر کئے ہیں۔بینکنگ محتسب آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران بینک صارفین نے 8 ہزار 845 شکایات درج

کرائیں جن میں سے 6 ہزار 563 شکایات کو نمٹایا ہے۔بینکنگ محتسب نے بینکوں پر 22 کروڑ 48 لاکھ روپے ادائیگی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بینکنگ محتسب آف پاکستان محمد کامران شہزاد نے بینک صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی شخص کو ظاہر نہ کریں۔ انہوں نے بینک صارفین کو مشکوک کال موصول ہونے کے صورت میں بینک کی قریبی برانچ یا ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

spot_imgspot_img