اس موقع پر حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں،خوشی ہے تمام کیسز میں ایف آئی آر فوری درج ہوئی اور ملزمان گرفتار ہیں۔واقعات کو رپورٹ کرنا اہم ہے، وکٹم رپورٹ کرے تو ہی ملزمان کیفر کردار تک پہنچ سکتے ہیں،یہ سب بہادر بچے اور خواتین لائق تحسین ہیں ۔مقدمات کا بروقت اندراج اور ملزمان کی گرفتاری پولیس کلچر میں تبدیلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔