متعلقہ

جمع

وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی اہم ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن...

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

سیلز ٹیکس کی مد میں کتنے سو ارب روپے کا گیپ سامنے آگیا ؟ تفصیلات جان کر آپ دنگ رہ جائیں

Spread the love

اسلام آباد ( ایس ایم ایس )سیلز ٹیکس کی مد میں کتنے سو ارب روپےکے گیپ  کا انکشاف ہوا ہے؟اس کی تفصیلات جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے ۔” جنگ ” کے مطابق  سیلز ٹیکس کی مد میں 3400 ارب روپے کے ٹیکس گیپ کا انکشاف ہوا ہے ۔اسلام آباد سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق حکومت نے سرمائے سے پیداوار تک کاروبار کے تمام مراحل کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینک اکاؤنٹ منجمد، پراپرٹی ضبط اور بجلی و گیس کنکشن منقطع ہوگا۔ رجسٹریشن سے انکار پر کاروبار سربمہر اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔25 کروڑ سالانہ ٹرن اوور والے مینوفیکچرز اور ہول سیلر زد میں آئیں گے، رجسٹریشن نہ کرانے والے ڈسٹری بیوٹرز بھی اسی کیٹیگری میں آئیں گے۔ سالانہ 10 کروڑ سے زیادہ ٹرن اوور والے ری ٹیلرز بھی ریڈار پر ہیں۔ کاروبار کی رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رجسٹریشن نہ کرانے کی صورت میں ان پر بھی تمام پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق تمام کاروباری شعبوں کی پیداوار اور سیل کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔