تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 30 ستمبر2024 سے ڈیلی ویجز ملازمین کی خدمات سرپلس پول کے حوالے کردی ہیں اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔”ہم نیوز ” کے مطابق نوٹیفکیشن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کہا گہا ہے کہ حکومتی ہدایات کے تحت رائٹ سائزنگ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 30 ستمبر 2024 کے بعد سے انکی خدمات درکار نہیں۔