متعلقہ

جمع

ڈی جی نیب لاہورکی کارکردگی کا ماضی کے 16سالہ دور سے تقابلی جائزہ

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) ڈائریکٹر جنرل نیب شہزاد سلیم کی بطور ڈی جی نیب لاہور پہلے دور (اپریل 2017 سے دسمبر 2021) میں نیب لاہور کی شاندار کارکردگی کا ماضی کے 16 سالہ دور سے تقابلی جائزہ ۔۔۔۔

RECOVERIES
پلی بارگین

ڈی جی نیب لاہور کے 4 سالہ دور میں %181 فیصد سالانہ اضافہ کیساتھ مجموعی طور پر 14650 ملین مالیت کی پلی بارگین کی گئیں۔۔۔

 

جبکہ ماضی کے 16 سالہ دور (2016-2000) کے دوران کل 17708 ملین کی پلی بارگین اور رضاکارانہ واپسی ممکن بنائی گئی تھی۔۔۔۔

نیب لاہور نے رواں سال 2021 میں پلی بارگین کی مد میں 3637 ملین کی ریکوری کی۔۔۔

ان ڈائریکٹ ریکوری

شہزاد سلیم کے دور (اپریل 2017 سے دسمبر 2021) میں کل 80855ملین کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی گئی

نیب لاہور کی انڈائریکٹ ریکوری میں سالانہ 1087 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔

جبکہ ماضی کے 16سالہ دور میں کل 23170 ملین کی انڈائریکٹ ریکوری ہوسکی تھی۔۔۔

اسطرح ان ڈائریکٹ ریکوری کی مد میں رواں سال کے دوران 20176 ملین کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی جاچکی ہے۔۔۔

ARRESTS
ڈی جی نیب لاہور کے دور میں نیب لاہور نے 708 ملزمان کو گرفتار کیا جس میں سالانہ 125 فیصد اوسط اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔

نیب کے قیام 2000 سے 2016 تک نیب لاہور ریجن نے کل 1073 ملزمان کی گرفتاری پر عمل درآمد کیا تھا۔۔۔۔

نیب لاہور نے رواں سال 2021 کے دوران کل 42 ملزمان کی گرفتاری پر عملدرآمد کیا

REFERENCES
شہزاد سلیم کے دور میں سالانہ 441 فیصد اضافہ کیساتھ 84532 ملین مالیت پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے۔۔۔۔

لاہور: نیب لاہور کے قیام سے 2016 تک کل 53085 ملین مالیت کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے تھے۔۔۔

اسی طرح 2021 میں نیب لاہور نے 6135 ملین مالیت پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے۔۔۔

CONVICTIONS
نیب لاہور پراسیکیوشن کی عدالتوں میں موثر پیروی کے باعث سال2021 میں نیب لاہور کا کنوکشن ریٹ 74 فیصد، 2020 میں 78 فیصد، 2019 میں 70 فیصد، 2018 میں 83 فیصد اور 2017 میں 72 فیصد رہا۔۔۔