متعلقہ

جمع

جمائما کے گھر کے باہر مظاہرے ، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیے کا سامنا

Spread the love

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی سکرین رائٹر، سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے گھر کے باہر احتجاج پر ردعمل میں کہا کہ میرا اور میرے بچوں کا پاکستان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے حامد میر کے ٹوئٹ کے جواب میں

واضح کیا کہ میرے بچوں کا بھی پاکستانی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میرے بچے عام شہری ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی موجود نہیں۔جمائما نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی بات کی وضاحت میں یہ بھی کہا کہ انتہائی احترام کے ساتھ، میں اپنے سابق شوہر یا اپنے بھائی کے سیاسی اعمال یا بیانات کی ذمہ دار نہیں ہوں۔اس سے قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے گھر کے باہر مظاہرے کرنے پر پاکستانیوں کی جانب سے اظہارِ تشویش کرنے پر کہا کہ بہت سے پاکستانی اچھے بھی ہیں۔ میرے گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے 90 کی دہائی کا لاہور ہے۔مجھے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیے کا سامنا ہے۔