لاہور ( وی او پی نیوز )لاہور میں مسلم لیگ( ق) کے رہنما اور پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی سے ایم این اے ریاض فتیانہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں میاں محمود الرشید، راجہ بشارت، ڈاکٹر مراد راس، راجہ راشد حفیظ، چوہدری ظہیرالدین
اور امتیاز شیخ بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں سیاسی صورتِ حال اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بارے میں بات چیت ہوئی . اس موقع پرچوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جلسوں نے سیاسی مخالفین میں پریشانی کی لہر پیدا کر دی ہے۔تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ (ق) متحد ہو کر وزیرِ اعلیٰ کا الیکشن لڑ رہی ہیں، ارکانِِ اسمبلی سے مکمل رابطے میں ہیں۔ عوام تحریکِ انصاف اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیرِ اعلی کے انتخاب کے لیے ہمیں اپنے ارکانِ اسمبلی پر پورا اعتماد ہے۔