متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی : مولانا فضل الرحمان

Spread the love

ڈیرہ اسماعیل خان( ایس ایم ایس ) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، ریاست کے باسیوں کا اداروں پر اعتماد ختم ہونا انتہائی تشویشناک امر ہے۔

 ” جنگ ” کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس صورتحال کے سنگین نتائج سامنے آنے سے قبل سدباب ضروری ہے۔    26ویں آئینی ترامیم دراصل جمہوریت، آئین کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گی، سود سے پاک معاشی نظام کے ثمرات ملک و قوم کی خوشحالی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔  ہمیں ریاست اور ریاستی اداروں کی بقاء سالمیت اور وقار عزیز ہے۔