متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

عمران خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ‏سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کرنیوالوں کے نام بتا دیئے ۔ ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بشریٰ بی بی، قاسم سوری اور حواریوں نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کی ہے۔  یہ سب مل کر بان پی ٹی آئی کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا  ایکس اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، وہ خود ایکس ہینڈل نہیں چلا رہے، یہ وہی پروپیگنڈا کمپین ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان زیادہ ہو گا

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جان بوجھ کر گھٹیا ٹوئٹ آگ لگانے کے لیے لکھا گیا، یہ گھٹیا ٹوئٹ بانی پی ٹی آئی نے نہیں باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھا۔ بانی پی ٹی آئی نے اچھا اور مثبت فیصلہ کیا ہے کہ حکومت سے بات چیت کی جائے اور سڑکوں کے بجائے اسمبلیوں کا رخ کیا جائے۔