متعلقہ

جمع

لطیف کھوسہ نے 26نومبر کے 2ملزمان کے نام بتا دیئے

Spread the love

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے 26نومبر کے 2ملزمان کے نام بتا دیئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 26 نومبر کا پہلا ملزم محسن نقوی اور دوسرا عطا تارڑ ہے۔”جنگ ” کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 نومبر کے شہداء کے خاندانوں کو انصاف دلانے کےلیے ہر حد تک جائیں گے۔ 24 نومبر کی ہماری کال پُرامن احتجاج کےلیے تھی، ساری دنیا نے دیکھا کہ فارم 47 کی حکومت نے مظاہرین کو کس انداز سے ڈیل کیا۔  ہمارے قافلوں کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، گلی اور محلے تک میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ حکمرانوں نے سڑکیں تک کھود دیں اور الزام پی ٹی آئی کے کارکنوں پر لگاتے رہے ہیں کہ ہم نے سب کچھ بند کیا ہے۔ سب کچھ ہونے کے باوجود کارکنان پہنچے، ہم نے استغاثہ دائر کردیا ہے، انصاف لینے کےلیے ہر حد تک جائیں گے۔