متعلقہ

جمع

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک...

 نفرت پھیلانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا  

لاہور ( ایس ایم ایس ) نفرت پھیلانے والوں ...

مطالعہ کو شعار بنائیں، تنقید سے نہ گھبرائیں، ادب کو شہرت کا زینہ نہیں خدمت سمجھیں

از قلم: یاسمین اختر ریسرچ سکالر (گوجرہ، پاکستان) اردو ادب...

سول نافرمانی کی تحریک کے حوالے سے بڑا اعلان ہو گیا

Spread the love

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کل سے شروع نہیں کر رہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ کل سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور اور سقوط ڈھاکہ کی برسی ہے۔ سول نافرمانی کی تحریک کل سے شروع نہیں کر رہے، پارٹی کے رہنما کل بانی چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔ سول نافرمانی کے ایشو پر بانی پی ٹی آئی جو ہدایات دیں گے، ان پر من و عن عمل کریں گے۔  اگر بانی پی ٹی آئی کو لگا کہ سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات ہو رہے ہیں تو وہ سول نافرمانی کی کال موخر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔