متعلقہ

جمع

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک...

 نفرت پھیلانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا  

لاہور ( ایس ایم ایس ) نفرت پھیلانے والوں ...

مطالعہ کو شعار بنائیں، تنقید سے نہ گھبرائیں، ادب کو شہرت کا زینہ نہیں خدمت سمجھیں

از قلم: یاسمین اختر ریسرچ سکالر (گوجرہ، پاکستان) اردو ادب...

حکومت سے2جنوری کومذاکرات ، تحریک انصاف کونسے 2مطالبات کرے گی ؟ جانیے

Spread the love

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) حکومت سے مذاکرات  کے حوالے سے تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کر لیا مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔”جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا، تحریک انصاف رہنماؤں کی جوڈیشل کمیشن بنانے اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر مشاورت ہوئی ہے۔ تحریک انصاف تحریری طور پر 2 ہی مطالبات حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن اور جیلوں میں بند اپنے کارکنوں کی رہائی کا تحریری مطالبہ سامنے رکھے گی۔تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات 2 جنوری کو ہوں گے۔