متعلقہ

جمع

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک...

 نفرت پھیلانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا  

لاہور ( ایس ایم ایس ) نفرت پھیلانے والوں ...

مطالعہ کو شعار بنائیں، تنقید سے نہ گھبرائیں، ادب کو شہرت کا زینہ نہیں خدمت سمجھیں

از قلم: یاسمین اختر ریسرچ سکالر (گوجرہ، پاکستان) اردو ادب...

لاہور میں کرائے کے قاتل نے قتل کے معاوضے کے طور پر 2 عمرے کے ٹکٹس لے لیے

Spread the love

لاہور ( ایس ایم ایس ) لاہور میں کرائے کے قاتل نے قتل کے معاوضے کے طور پر 2 عمرے کے ٹکٹس لے لیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سال 2025 کا پہلا قتل کرائے کے قاتل نے کیا، جس کا معاوضہ 2 عمرے کے ٹکٹس تھا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ سبزہ زار میں یکم جنوری کو ریاض نامی شخص کا قتل ہوا تھا، جس کے قتل میں ملوث شوٹر عثمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقتول ریاض کو ہم زلف امتیاز نے جائیداد کے تنازع پر قتل کروایا، امتیاز نے شوٹر کو 2 عمرے کے ٹکٹس، موٹرسائیکل اور 30 ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اپنی اہلیہ کے ہمراہ بدھ بازار خریداری کےلیے آیا تھا، واردات کے منصوبہ ساز مقتول کے ہم زلف کو بھی جلد گرفتارکر لیا جائے گا۔