بھارتی میڈیا کے مطابق جب سیف علی خان سے ایک صحافی نے ان سے انکی خیریت دریافت کی تو انکا کہنا تھا کہ “شکریہ، اب میں کافی بہتر ہوں۔”
“جنگ ” کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ اسٹار اداکار کو آئندہ 3 سے 4 روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
اگرچہ جسمانی چوٹیں ٹھیک ہو رہی ہیں، لیکن جذباتی طور پر صحت یاب ہونے میں وقت لگے گا۔ فی الحال یہ معلوم نہیں کہ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد سیف، کرینہ، تیمور اور جہانگیر کہاں رہنے کا فیصلہ کریں گے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پٹودی خاندان کچھ وقت کےلیے سیف کے آبائی گھر، پٹودی پیلس منتقل ہوسکتا ہے۔ خاندان کےلیے سخت حفاظتی انتظامات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔