متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

باسمتی چاول کا معاملہ ، پاکستان کیلیے اچھی خبر ، بھارت کو بڑا دھچکا

Spread the love

سڈنی ( مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول کو پاکستانی پروڈکٹ کے طور قبول کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی مارکیٹ سے بھی اسی طرح کے فیصلے کا امکان ہے، جس سے عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گی۔

” جنگ ” کے مطابق بھارت کے دعوؤں کو اس وقت دھچکا لگا جب تاجر اور مؤرخین نے شواہد کے ساتھ ثابت کیا کہ باسمتی چاول پاکستان کے ضلع حافظ آباد کی پیداوار ہے اور اسی بنیاد پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھارت کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا۔پاکستان کی باسمتی چاول کی برآمد 4 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔چاول کی 27 ارب ڈالرز کی عالمی مارکیٹ میں پاکستان بڑا حصے دار ہے۔ اس سے پہلے بھارت عالمی سطح پر باسمتی چاول کی پیداوار پر اپنی ملکیت قائم کرنے کی کوششیں کرتا رہا ہے۔